چیف جسٹس بھی جعلی اکاؤنٹس سے پریشان
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئیٹر اور فیس بک پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس سے پریشان ہو گئے ۔ چیف جسٹس نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹویٹر اکاونٹس کا نوٹس لیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے نام سے چلنے والے کسی بھی اکاونٹ کی تردید کی ہے ۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعلی اکاونٹس بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ اداروں کو زمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Array