عسکری انوسٹمنٹ کے نام سے نیا فراڈ
Reading Time: < 1 minuteسیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کی فراہمی کا وعدہ کرکے عوام سے پیسہ ہتھیانے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اور اس میں دو جعلی کمپنیاں ملوث ہیں ۔
ایس ای سی پی نے عوام کو فراڈ سے بچنے کے لئے خبردار کرنے کا اشتہار جاری کیا ہے ۔ سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اشتہار کے مطابق دو ادارے عوام کو گاڑیوں اور پرکشش مراعات کا جھانسہ دیکر پیسہ بٹور رہے ہیں، ایس ای سی پی کے مطابق میسرز جنیوا کار لیزنگ کمپنی اور میسرز عسکری گروپ انویسٹمنٹ کے نام سے جعلی کمپنیاں سرگرم ہیں ۔
اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں ادارے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں نہیں ہیں، دونوں ادارے عوام سے رقم اکھٹی کرنے کے مجاز نہیں، ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ عوام دونوں اداروں سے لین دین میں محتاط رہیں ۔ ایسے اداروں سے لین دین یا سرمایہ کاری کرنے والا اپنے عمل کا خود ذمہ دار ہوگا ۔