کابینہ کا ۹ گھنٹے اجلاس
Reading Time: < 1 minuteوفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس نو گھنٹے کی طویل نشست کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ۔ اعلامیے کے مطابق نو گھنٹے کی نشست میں چھبیس وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ وزارتیں گذشتہ سو دنوں میں طے کیے جانے والے اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل مرتب کرکے ان اہداف کا حصول یقینی بنائیں ۔
Array