عالمی خبریں

فرانس میں کرسمس بازار پر حملہ

دسمبر 12, 2018

فرانس میں کرسمس بازار پر حملہ

فرانس میں کرسمس کیلئے لگائے گئے ایک بازار میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ  شہر سٹاربرگ میں ہوا ۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ کرسٹوفر کاسٹینر نے کہا ہے کہ پولیس اس حملہ آور کے بارے میں جانتی ہے اور اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔ ’اس نے دو مرتبہ ہماری فورسز کے ساتھ مقابلہ کیا۔‘ فرانس کے انسداد دہشت گردی کے محکمے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ حملہ آور سٹار برگ میں ہی پیدا ہوا اور سکیورٹی سرورسز اسے ممکنہ شدت پسند حملہ آور کے طور پر پہلے سے دیکھ رہی تھیں۔

وزیرِ خارجہ کرسٹوفر کاسٹینر نے تین افراد کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ سرحد پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور 350 اہلکار حملہ آور کی تلاش کر رہے ہیں۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے