پرویز خٹک تیرہ لاکھ ادا کریں، سپریم کورٹ
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی تصاویر لگانے پر انہیں 13 لاکھ 65 ہزار دس دن میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک 13 لاکھ 65 ہزار ادا کرنے کو تیار ہیں اور وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے ۔
عدالت نے پرویز خٹک کو 10 دن میں تیرہ لاکھ 65 ہزار جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش طلب کر لی ۔ واضح رہے کہ اسی کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف 55 لاکھ روپے جبکہ
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی 14 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں
Array