پاکستان

ڈی چوک میں لاپتہ افراد کیلئے مظاہرہ

دسمبر 19, 2018

ڈی چوک میں لاپتہ افراد کیلئے مظاہرہ

اسلام آباد کے ڈی چوک میں پارلیمنٹ کے سامنے لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے احتجاج کیا ہے ۔ احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ افراد کے گھروں کی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

لاپتہ افراد کے گھروں کی خواتین نے کہا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے لاپتہ ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں، ہر حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کرتی ہے، عمل نہیں کرتی ۔

مظاہرین نے کہا کہ لاپتہ افراد میں اگر کوئی گناہ گار ہیں ان پر کیس چلائیں، جو بے گناہ ہیں انہیں رہا کیا جائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ  سالہا سال گزرنے کے باوجود ان کا جذبہ زندہ ہے اور وہ اپنے پیاروں سے ملنے کے منتظر ہیں ۔

مظاہرے کے وقت پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا اور منتخب اراکین گاڑیوں میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے سامنے سے گزرتے رہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے