پاکستان24 متفرق خبریں

انصافی حکومت اے آر وائے پر مہربان

دسمبر 23, 2018 < 1 min

انصافی حکومت اے آر وائے پر مہربان

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف نے حکومت ملتے ہی اپنے ترجمان ٹی وی چینلز کو سرکاری خزانے سے نوازنے میں دریا دلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

وزارت اطلاعات نے ٹی وی چینلز کے سرکاری اشتہارات کیلئے نئے نرخ مقرر کئے ہیں جس میں اے آر وائے کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے ۔ حکومت نے پرانے سرکاری نرخ کو آدھے سے بھی زیادہ کم کیا ہے ۔

انصافی حکومت نے اے آر وائے کو بڑا چینل بناتے ہوئے اس کیلئے سرکاری اشتہار کا فی منٹ نرخ اکیانوے ہزار روپے مقرر کیا ہے، جیو نیوز کیلئے نواسی ہزار جبکہ سما ٹی وی کیلئے پچاسی ہزار فی منٹ نرخ رکھا گیا ہے ۔

اس سے قبل جیو کا ریٹ دو لاکھ نوے ہزار پانچ سو روپے فی منٹ جبکہ سما اور اے آر وائے کا نرخ دو لاکھ پنتالیس ہزارروپے فی منٹ تھا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں لانچ ہونے والے پبلک نیوز کا نرخ ۳۵ ہزار روپے فی منٹ رکھا گیا ہے ۔ اس چینل کے مالک یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے مشیر ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کو لانے کیلئے مقتدر قوت کی جانب سے میڈیا کو دبانے کے واقعات گزشتہ ایک سال سے رونما ہو رہے تھے اور اس پر عالمی ذرائع ابلاغ میں کئی رپورٹس شائع ہو چکی ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے