پاکستان پاکستان24

کیا سب جیل جا کر اکھٹے ہوں گے؟ فضل الرحمان

جنوری 6, 2019

کیا سب جیل جا کر اکھٹے ہوں گے؟ فضل الرحمان

جمعيت علمائے اسلام  کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کواکٹھاہوناچاہئے،کیا ہم اس وقت اکٹھےہونگے جب سب جیل چلےجائیں گے؟حکومت جعلی مینڈیٹ کےذریعےآئی،اسرائيل کوتسليم کرنے کي باتيں ہورہي ہيں حکمران کھل کربتاديں ۔

آصف زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کی ۔

مولانا فضل الرحمان نےاپوزيشن ليڈرکي جانب سےکل جماعتي کانفرنس کي تجاويزنہ ملنےکا شکوہ بھی کیا ۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حالات میں اے پی سی بلانا انتہائی ضروری ہے ، اپوزیشن لیڈر سے اے پی سی کے انعقاد کیلئے تجاویز مانگی ہیں جو تاحال نہیں ملیں، کیا ہم اس وقت اکٹھے ہونگے جب سب جیل چلے جائیں گے ؟

فضل الرحمان نےحکومت کي جانب سے اسرائيل کوتسليم کرنےکي کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان آتاہےاوراس کودبا دیا جاتا ہے ، اگر اسرائیلی طیارہ آتاہے تو اس کودبانے کی کیا ضرورت ہےکھل کر بتایا جائے ، اسرائیل کی تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نےکہا آصف زرداري سے ملاقات ميں کا ايجنڈا طے نہيں تھا’’موجود ہ حکومت جعلی مینڈیٹ کےذریعے اقتدار میں آئی ہےاپوزيشن مشترکہ حکمت عملي اپنائے،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے