متفرق خبریں

ملزم میرے جانے کے بعد آنا چاہتا ہے، چیف جسٹس

جنوری 16, 2019

ملزم میرے جانے کے بعد آنا چاہتا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کریشن کیس میں ملوث مفرور ملزم محسن حبیب وڑائچ کو عدالت میں پیش ہونے تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ عدالت نے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی مپلت دی ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں ملزم محسن حبیب کی گرفتاری نہ ہونے کے معاملے کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم محسن وڑائچ کا نام ای سی ایل پرڈال دیا گیا ہے اس دوران وکیل نے بتایا کہ محسن وڑائچ 3 ہفتوں میں آ جائیں گے، اس لئے ان کو ضمانت دی جائے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک میں عدالت میں رہا ملزم نہ آیا اب آنا چاہتا ہے ۔ عدالت نے محسن وڑائچ کو حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد کر دی تاہم ہدایت کی کہ محسن وڑائچ کو عدالت عظمی میں پیش ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ محسن وڑائچ کے پیش ہونے کے بعد عدالت اپنا فیصلہ کرے گی ۔ کیس کی مزیدسماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے