ٹریفک حادثے میں ۲۷ جاں بحق
کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کا شکار بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جا رہی تھی ۔
ڈی سی شبیر مینگل کے مطابق حادثے کے باعث مسافر بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچالی جب کہ دیگر افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن میں 23 افراد کی لاشیں مسافر بس سے اور 2 کی ٹرک سے نکالی گئیں ۔
ریسکیو، لیویز، پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہا ۔

