خبر نہ چلائی جائے، نامعلوم افراد
آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی ۔ چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دن ایک بجے سماعت کرے گا ۔
نظرثانی کی درخواست کیس کے مدعی قاری سلام نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آسیہ بی بی کو بری کرنے کا فیصلہ واپس لے ۔
دوسری جانب میڈیا/ نیوز چینلز سے وابستہ ڈائریکٹرز، ایم ڈیز اور رپورٹرز کو ایک پیغام موصول ہوا ہے کہ آسیہ بی بی کیس کی خبر نشر نہ کی جائے ۔
اس پیغام کے آخر میں کسی کا نام نہیں لکھا گیا ۔
Respected Sir,
Like past, it is requested that Aasia BB case may please be squeezed on media and may not be given any coverage keeping in view sensitivity of the matter and to avoid any untoward situation.
Your valued cooperation is once again requested, please.
Regards,

