مالدارعورتوں کے کھلونا لڑکوں کا کلب
Reading Time: < 1 minuteچین میں امیر عورتوں کے نوجوان خوبصورت لڑکوں کو بطور کھلونا استعمال کرنے کے کلب کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے کلب پر چھاپہ مار کر اسے بند کر دیا ہے ۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق شنگھائی کے مہنگے ترین نجی کلب کا پتہ اس وقت چلا جب یہ خبر آن لائن سامنے آئی کہ کیسے ایک نوجوان اسکارٹ لڑکے نے اپنی مالدار خاتون سرپرست سے سالگرہ پر درجنوں قیمتی تحائف وصول کئے ۔
ان تحائف میں ایک آڈی گاڑی، سونے کا کپ اور ساڑھے 41 ہزار ڈالرز نقد رقم شامل ہے ۔ وی چیٹ نامی ایک ایپ پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نوجوان اسکارٹ نے اٹھائسیوں سالگرہ پر 28 تحائف وصول کئے ۔
انٹرںیٹ صارفین نے اس کلب کے بارے میں جب تحقیق شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ شنگھائی کے مہنگے ترین علاقے میں واقع ہے اور خواتین کے اس نجی کلب کی آفیشل ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ یہ 16 سو مربع میٹر پر پھیلا ہے جبکہ اس میں 19 وی آئی پی باکس ہیں ۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق اس کلب کے لئے خوبصورت لڑکے آن لائن اشتہارات کے ذریعے بھرتی کئے جاتے ہیں اور اس میں 12 سو ڈالرز ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ عموما 150 ڈالر ٹپ فی کسٹمر وصول کی جاتی ہے ۔