پاکستان

پیسے نہیں تو حج نہ کریں، حکومت

فروری 1, 2019 < 1 min

پیسے نہیں تو حج نہ کریں، حکومت

Reading Time: < 1 minute

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اعلان کیا ہے حج پالیسی میں حج اخراجات پر سرکار کوئی سبسڈی نہیں دے گی ۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سبسڈی نہ دینے پر کابینہ اجلاس سے نارض ہو کر اٹھے اور پھر بریفنگ دینے بھی نہ آئے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حج پالیسی 2019ء پیش کی گئی۔ مذہبی امور کے وزیر نے حج اخراجات اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے تجویز دی کہ اس سال وفاقی حکومت فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دے تاہم اس کو مسترد کردیا گیا اور رواں برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سبسڈی کی منظوری نہ ملنے پر وفاقی وزیر نورالحق اور سیکریٹری اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔

بتایا جاتا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور نے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی تجویز پیش کی تو وزارت خزانہ سمیت بعض وفاقی وزرا نے حج پیکیج پر سبسڈی پرمخالفت کی اور کہا کہ صاحب استطاعت حج کریں جونہیں جاسکتے نہ جائیں جس پر پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ناراض ہوگئے۔

وزیر مذہبی امور حج پالیسی پر بریفنگ میں بھی شریک نہ ہوئے اور پہلی بار وزیر مذہبی امور کے بجائے وزیر اطلاعات نے حج پالیسی کا اعلان کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے