پاکستان24 متفرق خبریں

پشتون تحفظ موومنٹ کا رہنما قتل

فروری 3, 2019

پشتون تحفظ موومنٹ کا رہنما قتل

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما ارمان لونی کی موت کا الزام پولیس پر عائد کیا گیا ہے ۔

مقامی کارکنوں نے کہا ہے کہ پولیس نے مظاہرے کے بعد ایک پارک میں بیٹھے پی ٹی ایم کے کارکنوں پر تشدد کیا اور ان کی گرفتاری کی کوشش کی ۔

بتایا گیا ہے کہ اس دوران ارمانی لونی نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ جن کارکنوں کو گرفتار کرنا ہے ان کے نام بتا دیں ہم خود آ کر گرفتاری دینا چاہتے ہیں لیکن پولیس اہلکاروں نے ڈنڈے مارنا شروع کر دیے ۔ ارمانی لونی کو سر پر ڈنڈا لگنے سے چوٹ آئی اور وہ جاں بحق ہوگئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے