پاکستانی ترجمان کا اکاؤنٹ معطل
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے ۔
دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر انڈیا کی شکایت پر ٹوئٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹ معطل کیا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا نے کلبھوشن یادیو کیس کی تفصیلات جاری کرنے اور مسئلہ کشمیر سے متعلق پوسٹ کرنے پر شکایت کی ہوگی جس کے بعد ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے ۔
ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ٹویٹر اکاؤنٹ بحالی کیلئے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل بھی ان کے ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ اس سے قبل دفتر خارجہ کی ویب سائٹ کو بھی بھارتی ہیکرز نے ہیک کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا ۔

