اتوار کی چھٹی تبدیل نہیں ہوگی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہفتہ وار عام تعطیل کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، یہ اتوار کو ہی برقرار رہے گی ۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہفتہ وار چھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔ چھٹی میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔؛
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے بعد پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور سعودیہ عرب سے تجارت کے فروغ کے لیے اتوار کی چھٹی کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

