پاک فوج کے ترجمان پریس کانفرنس کریں گے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد سے عفت حسن رضوی
پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کل جمعہ کو اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جمعہ کو تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔
آئی ایس پی آر نے میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے موضوع کے بارے میں نہیں بتایا تاہم پلوامہ حملے کے بعد انڈیا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کی وجہ سے اس کو اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو پاکستانی فوج کا باضابطہ ردعمل سمجھا جاتا ہے ۔
Array