پاکستان

گلالئی کو قتل کر دیا گیا

فروری 22, 2019

گلالئی کو قتل کر دیا گیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پشتو اداکارہ لبنی الیاس گلالئی کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی نعش کھیتوں سے ملی ہے ۔ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مقتولہ گلالئی کی شوہر سے ناچاقی تھی، مقتولہ نے لواحقین میں دو ماہ کا بیٹا سوگوار چھوڑا ہے ۔

گلالئی سی ڈی ڈراموں کی مشہوراداکارہ تھیں اور پشاور میں رہائش پذیر تھیں ۔

گلالئی کی نماز جنازہ کل مردان میں ادا کی جائے گی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے