پاکستان

نواز شریف ضمانت کا فیصلہ پیر کو

فروری 22, 2019 < 1 min

نواز شریف ضمانت کا فیصلہ پیر کو

Reading Time: < 1 minute

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیرکو سنایا جائے گا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ25 فروری کو نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی ۔ نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ پیر کےروز دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا ۔

نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا

احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید، بیماری کے باعث جناح اسپتال میں ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے