بی بی سی کی معافی اور جرمانہ
عالمی شہرت یافتہ میڈیا ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے ۔
بی بی سی نے یہ معافی اس رپورٹ پر مانگی ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ یوکرین کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے رقم ادا کی تھی ۔
بی بی سی کی یہ رپورٹ گذشتہ سال مئی میں سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چار لاکھ ڈالر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ادا کیے گئے تھے ۔
معافی میں کہا گیا ہے کہ ’ادارہ یوکرینی صدر پوروشنکو سے معافی مانگتا ہے اور ان کو ہرجانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔؛
بی بی سی اس کے علاوہ پوروشنکو کی قانونی چارہ جوئی پر خرچ ہونے والی رقم بھی ادا کرے گا ۔

