اہم خبریں

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے کم از کم آٹھ ہلاک، متعدد زخمی

جولائی 30, 2026

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے کم از کم آٹھ ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہنگامی امداد کے ادارے ریسکیو 1122 کے ڈئیریکٹر جنرل رضوان نصیر نے میڈیا کو بتایاہے کہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور اب تک آٹھ سے 10 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

رضوان نصیر کے مطابق چھ افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے سے متاثرہ افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ رضوان نصیر کے مطابق ہسپتال سے حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتا لگے گا کہ کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور اب بھی ایک بچہ کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو بند کرکے ملحقہ گھر خالی کروا لیے گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے