اہم

امریکہ کے ’طاقتور ردِعمل‘ کے بیان کے بعد ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے

جولائی 30, 2026

امریکہ کے ’طاقتور ردِعمل‘ کے بیان کے بعد ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے

جمعرات کی صبح امریکی افواج کے ایران پر تازہ حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے مختلف شہروں سے دھماکوں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر اچانک حملے کی کوشش کے جواب میں ایران کے خلاف حملے کیے ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں امریکی فوج نے کہا کہ یہ حملے منگل کے روز کو ایران کی جانب سے اردن میں امریکی اڈوں اور آبنائے ہرمز میں موجود جہازوں پر فائرنگ کا ’ایک طاقتور ردِعمل‘ ہیں۔

ادھر ایران میں ہرمزگان صوبے کے نائب گورنر احمد نفیسی نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح چار بجے جزیرہ قشم پر فضائی حملہ ہوا ہے۔ حملے کے ایک گھنٹے بعد احمد نفیسی کا کہنا تھا کہ قشم شہر کے علاقے چاہ ٹنگو میں ’ایک رہائشی یونٹ‘ کو دشمن نے میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

خوزستان کے نائب گورنر نے آبادان کے نواحی علاقوں پر حملوں کی اطلاع دی، تاہم اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب خوزستان میں ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک نامہ نگار نے بتایا ہے کہ صوبے کے کم از کم چار شہروں، شادگان، اروندکنار، آبادان اور اہواز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ان کے مطابق صرف اہواز میں سات دھماکے سنے گئے۔

اسی دوران ابوموسی اور کیش کے جزیروں کے علاوہ قشم کے سمندری علاقے اور آبنائے ہرمز میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جمعرات کی صبح صوبہ فارس کے شہروں نورآباد ممسنی اور کازرون سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے