ٹریفک حادثے میں چھ طالبات ہلاک
پاکستان کے صوبہ پنجاب کےضلع بھکر میں مسافر بس اور رکشے میں تصادم ہوا ہے جس میں اسکول کی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
حاثہ بھکر کے جھنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب 9 ویں جماعت کی طالبات امتحان دے کر واپس اپنے گاؤں جارہی تھیں کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس ان کے رکشے پر چڑھ دوڑی۔
رکشہ ڈرائیور اور 5 طالبات موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔ ایک زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بھی چل بسی۔
بری طرح کچلے گئے رکشے کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔ اس موقع پر المناک مناظر دیکھے گئے اور بچیوں کے اسکول کا سامان خون آلود پڑا تھا ۔

