بیوی کو جلانے کا ملزم بری
رضوان عارف
پاکستان کی سپریم کورٹ نے اہلیہ کو زندہ جلانے کے الزام میں عمر قید کا سامنا کرنے والے محمد عمران کو بری کرنے کا حکم دیا ہے.
چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم محمد عمران کو بری کیا.عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ استغاثہ کی کہانی کی نفی کر رہی ہے۔ واقعے کے 8 روز بعد ایف آئی آر کا اندراج کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا کام آئین اور قانون کی تشریح کرنا ہے۔مرحومہ کے شوہر کے خلاف 8 روز بعد ایف آئی آر کا اندراج بعد میں آنے والے خیال کا شاخسانہ ہے۔
ملزم محمد عمران پر 2012 میں فیصل آباد میں اپنی اہلیہ کو زندہ جلانے کا الزام تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد عمران کو موت کی سزا سنائی تھی۔ ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

