متفرق خبریں

صحافیوں کو قتل کرنے کی دھمکی

اپریل 9, 2019

صحافیوں کو قتل کرنے کی دھمکی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں صحافیوں کو جان سے مارنے دی گئی ہے ۔

جماعت اسلامی کے سابق صدر و قومی اسمبلی امیدوار تاج محمد وزیر نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کہا کہ اس علاقے میں دیکھے جانے پر صحافیوں سے کیمرے لے کر ان کو مارا جائے ۔

انہوں نے جنوبی وزیرستان اور وانا کے صحافیوں کو قتل کرنے اور ذمہ داری اپنے سر لینےکا اعلان بھی کیا۔

تاج محمد وزیر نے یہ اعلان جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں لوگوں سے مخاطب ہو کر اس وقت کیا جب ان کی کوریج کے لیے وہاں کوئی میڈیا نمائندہ نہ آیا ۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ میڈیا والےمظاہرے کی کوریج کیلئے نہیں آئے یہ انتظامیہ اور فوج کے ایجنٹ ہیں۔ صحافیوں سے کیمرے، موبائل اور دیگر آلات چھین کر ان کے خلاف جہاد کریں۔

جماعت اسلامی کے رہنما کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جنوبی وزیرستان کے صحافیوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام نوٹس لے اور انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی قائدین بھی اس بیان کا نوٹس لیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے