دو بہنیں قتل، بھائی کی خودکشی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مبینہ طور پر ایک نوجوان نے دو بہنوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی ہے ۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق رتہ امرال کے علاقے میں بھائی کے ہاتھوں دو بہنوں کے قتل اور خودکشی کا مقدمہ ان کی ماں زبیدہ بیگم نے درج کرایا ہے ۔
زبیدہ بیگم نے پولیس کو بتایا کہ اسپتال جانے کے معاملے پر بھائی کی بہنوں سے تکرار ہوئی، برا بھلا کہنے پر راشد نے فائرنگ کی اور خود چھت پر جاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
پولیس نے ایف آئی آر نمبر 163 میں قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی ہیں ۔
دو بہنوں اور بھائی کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کے بعد رتہ امرال قبرستان میں تدفین کی جائے گی ۔

