پاکستان

باراتی سیلابی ریلے میں بہہ گئے

اپریل 13, 2019

باراتی سیلابی ریلے میں بہہ گئے

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے باراتیوں میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔

صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو تین تین لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جنوبی وزیرستان میں وانا کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک اور بچے کی لاش نکال لی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا کے مطابق چھ خواتین جبکہ دو بچے جاں بحق ہوئے۔ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سیلابی ریلے کی بروقت اطلاع کی گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے