پاکستان پاکستان24

عمران خان کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات

اپریل 26, 2019 2 min

عمران خان کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین میں روڈ اینڈ بیلٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ایک صوبے میں پانچ ارب درخت لگائے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی مانیٹری فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ سے چین میں ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں پاکستانی وفد میں مشیر خارجہ عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں عام انتخابات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔عمران خان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسرے روڈ اینڈ بیلٹ فورم میں شریک ہیں، جہاں ان کے علاوہ دنیا کے  کاروباری اداروں کے چیف ایگزیکٹو افسران بھی شریک ہیں ۔

عمران خان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسرے روڈ اینڈ بیلٹ فورم میں شریک ہیں، جہاں ان کے علاوہ دنیا کے 40 ممالک کےسربراہان اور 100 سے زائد ممالک، بین الاقوامی تنظیمیں اور کاروباری شعبے کے وفود شریک ہیں۔ 

جمعے کو چین کے دارلحکومت بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے سے خطاب میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا ذکر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ’صرف انڈیا کے ساتھ تعلقات میں مسائل درپیش ہیں، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ انڈین انتخابات کے بعد ہم انڈیا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔ہم اپنے ہمسائے کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے کیونکہ وہاں عدم استحکام کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان طالبان کی امریکا اور افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کی کامیابی کے لئے بھی کوشاں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور انہیں مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے