متفرق خبریں

ووٹ گنتے ہوئے 270 ہلاک

اپریل 28, 2019

ووٹ گنتے ہوئے 270 ہلاک

انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد ووٹ گننے والے 270 کارکن تھکن سے نڈھال ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ملک میں پہلی بار صدارتی، قومی اور علاقائی الیکشن ایک ساتھ منعقد کیا گیا جس کا مقصد اس عمل پر اٹھنے والے اخراجات کم کرنا تھا ۔

انڈونیشیا کی آبادی 26 کروڑ ہے اور الیکشن کمیشن کے مطابق ستر لاکھ افراد ووٹوں کی گنتی اور نگرانی کے عمل میں شامل ہیں ۔

ملک کے جنرل الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ووٹ گننے والے سٹاف کی اموات مسلسل زیادہ کام کے بعد بیمار پڑنے سے ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ گنتی کے عمل میں شامل 1800 سے زائد کارکن بیمار ہو کر ہسپتالوں میں بھی داخل کیے گئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے