پاکستان میں چینی جعل سازوں سے تھانے بھر گئے
پاکستان میں وفاقی وزارت داخلہ اور پارلیمنٹیرینز کے سخت نوٹس کے بعد وفاقی تحقیقاتی اداروں نے جعل سازی اور دھوکے سے پاکستانی خواتین کو شادی کے لالچ میں اپنے ملک منتقل کرنے والے چینی باشندوں جے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے ۔
ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے ایک ہفتے کے دوران 25 چینی باشندے حراست میں لیے ہیں ۔

بدھ کو اسلام آباد میں سب سے بڑی کارروائی میں ایف آئی اے کی چینی گینگ کے پر چھاپے میں مزید 12 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ چینی باشندوں کی تحویل سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد کی گئیں ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق چینی باشندے شادی کا جھانسہ دے کر پاکستانی لڑکیوں کو سمگل کرنا چاہتے تھے ۔ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

چینی باشندوں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کیا گیا ہے ۔ مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔

