پہلے خان کپتان تھااب وزیراعظم ہے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں مسلسل دوسری شکست نے شائقین اور ناقدین کے منہ کھول دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے بالرز کو کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔ بعض دل جلے صارفین کہہ رہے ہیں کہ بانوے کے ورلڈکپ میں عمران خان کپتان تھا اب وزیراعظم ہے اس لیے نہ ہی جیتیں تو اچھا ہے ۔
![](https://pakistan24.tv/wp-content/uploads/2019/05/FD9ED72D-0016-43AF-B8FB-AE818CF2BC72.jpeg)
بلے بازوں کی جانب سے بنائے گئے ایک بڑے سکور کو نہ سنبھال سکنے والے گیند باز سخت تنقید کی زد میں ہیں اور سیلیکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے ۔
![](https://pakistan24.tv/wp-content/uploads/2019/05/A98EFBA7-6141-44BA-85D4-B33ECF5A17AC-1024x654.jpeg)
گیند بازوں کی بدترین کارکردگی سے مایوس ایک صارف سید علی صارم نے لکھا کہ پاکستان کی کیا ہی گندی بالنگ ہے ۔
ایک اور صارف نے کپتان سرفراز احمد کی امپائر کو دیکھنے والی تصویر ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ کیا ہم یہ میچ جلدی ختم کر کے واپس پاکستان جا سکتے ہیں؟
Array