کھیل

ٹیم ہار گئی لیکن گھبرانا نہیں ہے

میچ سے قبل عمران خان کی ٹویٹ اور وسیم اکرم کی میدان میں کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کام نہ آ سکی۔

مئی 31, 2019

ٹیم ہار گئی لیکن گھبرانا نہیں ہے

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور چارٹ ٹیبل پر ٹورنامنٹ کی دسویں اور آخری ٹیم بن گئی ہے۔

سابق کپتان کی حکومت میں نجم سیٹھی کو ہٹائے جانے کے بعد یہ گرین شرٹس کی گیارہویں مسلسل شکست ہے۔

ویسٹ انڈیز نے 14 ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کر کے پاکستانی ٹیم کے ساتھ شائقین کو بھی جلدی فارغ کر دیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 21 اوورز اور چار گیندوں پر 104 رنز بنائے تھے۔ اس طرح یہ کل 36 اوورز کا میچ رہا۔

پہلے بیٹنگ کا آغاز کر کے آدھی ٹیم 75 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

ابتدا میں فخر زمان نے چھکا لگایا مگر پھر روایتی بلے بازی کرتے ہوئے لائن لگ گئی۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

کرس گیل نے جوابی کارروائی میں 33 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ چھ چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے ان کو 50 تک پہنچتے گیارہ اوورز گزرے۔

ہارنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کی درگت بنائی ہے اور ایک سے بڑھ کر ایک میمز فیس بک اور ٹوئٹر پر نظر آ رہی ہے۔

کپتان سرفراز بھی ۱۲ گیندوں پر ۸ رنز بنا کر واپس چلے گئے ہیں۔

ٹرینٹ برج کی وکٹ بلے بازوں کے لیے جنت جبکہ چھوٹی باؤنڈری کی وجہ سے بولرز کا قبرستان سمجھی جاتی ہے۔

مگر پاکستان کے اوپنرز امام الحق دو رنز اور فخر زمان 22 سکور کر کے آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل اور سرفراز نے آٹھ آٹھ رنز سکور کیے۔ بابر اعظم 22 اور محمد حفیظ 16 رنز بنا سکے۔

عماد سیم ایک اور شاداب خان بغیر کوئی رنز سکور کیے آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض نے آخر میں گیارہ گیندوں پر 18 رنز بنا کر سو کے ہندسے کو عبور کرنے میں ٹیم کی مدد کی۔ محمد عامر تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ سے قبل سابق کپتان وسیم اکرم نے میدان میں کگلاڑیوں سے ملاقات کر کے حوصلہ بڑھایا ہے۔

امام الحق نے بلے بازی میں ناکامی کے بعد ویسٹ انڈیز کے شمرون کا کیچ بھی ڈراپ کیا جس کے بعد وہاب کو دوسرے اینڈ سے آنے والے نکولس نے دو گیندوں کو چھکا اور چوکا جڑ کر نانی یاد کرا دی۔

کرس گیل اپنے روایتی انداز میں بولرز کی درگت بناتے ہوئے

محمد عامر نے ٹیم کی شرمندگی کو کم کرنے کے لیے چھ اوورز میں 27 رنز دے کر تین بلے بازوں کا باہر بھیجا۔ حسن علی نے چار اوورز میں 39 رنز جبکہ وہاب نے ساڑھے تین اوورز میں 34 رنز دیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے