جنرل باجوہ کے لیے کعبہ کا دروازہ کھل گیا
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے اور ان کی تصاویر بغیر کسی کی طرف منسوب کیے میڈیا کو جاری کی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حکام کی ہدایت پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے لیے بھی کعبہ کا دروازہ کھولا گیا تھا اور انہوں نے ایک انٹرویو میں کعبہ کی چھت پر نعرہ تکبیر بلند کرنے کا بھی دعوی کیا تھا۔
پرویز مشرف ان دنوں دبئی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کے وکیل نے پاکستان میں عدالت کو بتایا تھا کہ ”مشرف والی بیماری دس لاکھ میں سے ایک شخص کو لگتی ہے۔“

