علی وزیر عدالت میں
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مقدمے میں زیر حراست پشتون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
ضلع بنوں میں ایم این اے علی وزیر کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پیشی کے موقع پر پوری کچہری کو سیل کر دیا گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث علی وزیر کو سیشن جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

عدالت نے علی وزیر کو 27 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہیں پشاور جیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
بنوں کچہری میں علی وزیر کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو سخت دھوپ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

