کھیل

پاکستان کا ایشین سنوکر چیمپیئن

جولائی 1, 2019 < 1 min

پاکستان کا ایشین سنوکر چیمپیئن

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے لیے ایشین سنوکر چیمپین شپ جیتنے والے بابر مسیح نے کہا ہے کہ کم وسائل اور سرکاری سپورٹ کے بغیر کارکردگی دکھا کر ٹرافی لائے ہیں۔

بابر مسیح کا راولپنڈی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
بابر مسیح نے ایشین سنوکر چیمپین شپ میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کی۔ ایران اور انڈیا سمیت دس ٹیمیں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل سخت تھیں۔
بابر نے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں ہمت نہیں ہاری۔ کرکٹ میں انڈیا جیت گیا مگر سنوکر میں انڈیا کو شکست دی۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فنڈز نہیں دیے۔ کرکٹ پر بہت خرچہ کیا جاتا سنوکر والوں فنڈز نہیں دیے جاتے۔ ابھی تک حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی نہیں کی۔


بابر نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگایا جاتا ہے مگر سنوکر کے حوالے سے کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ ”یہ ہمارے ساتھ پہلی بار ایسا نہی ہوا ہمیشہ حکومت کی جانب سے مایوسی ہوئی ہے۔ میرے جذبات تھے کے انڈیا کو پہلے بھی ہرایا اب بھی ہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ وہ دوسرے کھیلوں کی طرح سنوکر پر توجہ دیں۔ پہلے بھی ملک کے میڈل جیتا تھا آئندہ بھی ملک کے لیے کھیلوں گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے