کھیل

نیوزی لینڈ ہار گیا، پاکستان باہر

Reading Time: 2 minutesنیوزی لینڈ کے ہارنے سے پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہو گیا ہے۔

جولائی 4, 2019 2 min

نیوزی لینڈ ہار گیا، پاکستان باہر

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے اپنا میچ ہار گئی ہے اور اس طرح پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل کھیلنے کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم اب آخری چار ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔

انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیمیں ہوں گی۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے کیویز ٹیم کو 306 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 186 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے میچ کے بعد کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی توشروع میں ہی وکٹیں گنوا دیں جس کے باعث ٹیم پریشر میں کھیلتے دکھائی دی۔ پہلے ہی اوور میں ہینری نکولس بغیر کوئی رنز بنائے ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دوسرے اوپنر گپٹل بھی صرف آٹھ رنز ہر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان ولیم سن نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، وڈ نے اپنی ہی گیند پر انکو رن آؤٹ کر دیا۔تین وکٹیں گرنے کے بعد نیشم اور لیتھم نے ٹیم کو سنبھالا دونوں کے درمیان 54 رنز کی پارٹنر شپ جمی،  وڈ نے نیشم کو بولڈ کر کے انگلینڈ کو پانچویں کامیابی دلا دی۔

گرینڈ ہوم صرف تین رنز پر سٹوکس کا شکار ہوئے۔وکٹیں گرنے سے کیویز ٹیم پریشر میں آگئی، اس مشکل وقت میں لیتھم نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تاہم پلنکٹ کی بال پر وہ بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔سینٹنر 12 اور میٹ ہینری سات رنز بنا کر بالترتیب وڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ بولٹ صرف چار رنز بان سکے انکو راشد نے آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے وڈ تین،راشد،آرچر،پلنکٹ،سٹوکس اور ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

 انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے شروع کے اوورز میں  جارحانہ انداز اپنایا دونوں اوپنرز نے نصف سینچریاں مکمل کرتے ہوئے 123 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔کیویز بولرز کو پہلی کامیابی 19ویں اوور میں ملی جب روئے نے 60 رنز پر سینٹنرکوآسان کیچ پکڑا دیا۔

اس کے بعد 24 رنزبنا کر روٹ نے بولٹ کی گیند پروکٹ کیپر کو کیچ دیا۔اوپنر بیرسٹو نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے انکو ہینری نے بولڈ کیا۔ بٹلر بھی صرف 11 رنز پر بولٹ کا شکار ہو گئے۔سٹوکس نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر سینٹنر کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان مورگن کو 42 رنز پر ہینری نے آؤٹ کیا جبکہ ووکس چاراور راشد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔وکٹیں گرنے سے انگلینڈ کا رن ریٹ گر گیا اور کیویز بولرز نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 306 رنز پر روک لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ،ہینری،نیشم دو دو جبکہ سوتھی اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے