متفرق خبریں

زرداری جیل میں نمازیں پڑھنے لگے

اگست 19, 2019 2 min

زرداری جیل میں نمازیں پڑھنے لگے

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

سابق صدر نے جیل والوں کی شکایت کرتے ہوئے اے کلاس دینے کی استدعا کی ہے۔ ان کی ہمشیرہ نے قرآنی آیات سننے کےلیے آئی پوڈ رکھنے کی اجازت مانگ لی۔ نیب نے فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پرجواب جمع کرا دیا ہے جبکہ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹراور جج کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔ 

پیر کو چار دن کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا۔

عدالت میں آصف علی زرداری نے کہا کہ جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں۔ نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے۔ ملزم اسلم مسعود کا نام پکارے جانے پر سابق صدر نے کہا کہ 90 سال کے بوڑھے آدمی کو اٹھا کر جیل میں ڈال رکھا ہے۔ 

آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے موکل کی بیماریوں کا ذکر کرتے ہوئے اے کلاس دینے کی استدعا کی۔


فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال نے قرآنی آیات سننا ہوتی ہیں۔ آئی پوڈ میں وائی فائی یا انٹرنیٹ نہیں ہو گا۔ 

جج نے کہا کہ پہلے جیل حکام سے اجازت لیں۔ فاروق ایچ نائیک نے فریال تالپورکے سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے راہداری ریمانڈ کی استدعا بھی کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے