سٹیو سمتھ کا ایک اور ریکارڈ
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کی بھرپور فارم میں کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور ان کا بلا مستقل رنز اگل رہا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے روز سمتھ 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔
سٹیو سمتھ کی یہ انگلینڈ کے خلاف مسلسل دسویں نصف سنچری ہے۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے انضمام الحق کے پاس تھا جنہوں نے نو ففٹیز انگلش ٹیم کے خلاف سکور کی تھیں۔
سمتھ ایشز کی 14 اننگز میں 1581 رنز سکور کر چکے ہیں۔
![](https://pakistan24.tv/wp-content/uploads/2019/09/7CB1C8CA-203E-4F01-B66D-0901E10A5FFA-1024x654.jpeg)
سٹیو سمتھ کو اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے کامیاب اور خطرناک بلے باز سمجھا جاتا ہے۔
Array