متفرق خبریں

نواز شریف کی صحت پر سیاست؟

نومبر 13, 2019 < 1 min

نواز شریف کی صحت پر سیاست؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے کے لیے ضمانتی بانڈ جمع کرانے کی حکومتی شرط ماننے سے مسلم لیگ ن کے انکار کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ میں آپس کی چپقلش کی وجہ سے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی جا رہی ہے۔

ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ ‏حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے اور شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ نون لیگ اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے اور گارنٹی کا بندوبست کرے، نواز شریف کی مثال آصف زرداری اور کئ دیگر ملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے بغیر کوئی پراسس اختیار کئے بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔

ادھر لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوازشریف کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے جو قابل افسوس ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طبیعت نا ساز ہے۔ نوازشریف اپنی بیماری کے باوجود بیرون ملک سے واپس آئے اور اپنی بیمار اہلیہ کو بیمار چھوڑا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف کے دور حکومت میں اس طرح مہنگائی نہیں تھی۔ غریب آدمی صبح شام حکومت کو بدعائیں دیتا ہے۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت پر نواز شریف کو باہر نہ جانے دینے کے لیے اپنے سوشل میڈیا کے فالوورز کا سخت دباؤ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے