پاکستان پاکستان24

پہلے سال 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا، حکومت

دسمبر 4, 2019 2 min

پہلے سال 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا، حکومت

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں دس ارب ڈالرز سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت نے اپنے دور اقتدار میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کی ہیں۔

وزیر مملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے پہلے سال کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا۔ پہلے سال میں مجموعی سرکاری قرضے میں 9 اعشاریہ 3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔

حکومت کے جواب کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے 3 اعشاریہ 7 کھرب روپے کے قرضے لیے گئے جبکہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ 2 اعشاریہ 6 کھرب روپے کا قرضہ لینا پڑا۔

ایوان کو بتایا گیا ہے کہ زیادہ نقد بیلنس کی وجہ سے 3 کھرب روپے کے قرضے کا اضافہ ہوا۔

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ ن لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کو زرمبادلہ کے مستحکم زخائر ملے۔ سال 2013 میں ن لیگ نے حکومت بنائی تو زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کے لگ بھگ تھے۔

وزیر خزانہ نے الگ سے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ جون 2018 سے ستمبر 2019 تک نو ہزار تین سو ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ کے تحریری جواب کے مطابق بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے تین ہزار سات سو ارب روپے کا قرضہ لیا گیا جبکہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے دو ہزار چھ سو ارب روپے کا قرضہ لیا گیا، اسی طرح زیاد نقد بیلنسز کی وجہ سے تین ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

حکومت نے 2013 سے اب تک سالانہ بنیادوں پر زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت کو 16 ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ذخائر ملے۔

مالی سال 2013 میں زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز تھے جبکہ سال 2014 میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 14 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز تھے۔

ایوان کو بتایا گیا کہ سال 2015 میں زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 69 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز تھے جبکہ سال 2016 میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے۔

سال 2017 میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز تھے جبکہ 2018 میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز تھے۔

سال 2019 میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز تھے جبکہ رواں سال جولائی کے مہینے میں زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 95 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے