قازقستان میں جہاز گرنے کی ویڈیو، 30 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteوسطی ایشیا کے ملک قازقستان میں مسافر طیارہ اڑان بھرتے ہوئے رن وے کے قریب ہی گر گیا، حادثے میں تاحال 30 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق قازقستان ایویشن حکام نے بتایا ہے کہ جہاز میں 100 افراد سوار تھے۔
ٹوئٹر پر جہاز کے گرنے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہیں اور فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے نے رن وے سے اوور شوٹ کیا، اڑان نہیں بھر سکا تھا۔
حکام کے مطابق علاقے میں برف باری کے بعد دھند چھائی ہوئی تھی اور الماتے ایئر پورٹ سے فوری طور پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
Array