متفرق خبریں

14 سال بعد برطانوی ملزم پاکستان سے گرفتار

جنوری 15, 2020

14 سال بعد برطانوی ملزم پاکستان سے گرفتار

برطانوی پولیس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کارروائی کی ہے اور 14 سال قبل اپنی ایک خاتون پولیس افسر کے قتل میں ملوث پاکستانی کو گرفتار کیا ہے۔

سنہ 2005 میں برطانیہ کی 38 سالہ شیرون بیشنوسکی کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا۔

71 سالہ ملزم پیرا دتہ خان کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا جبکہ بدھ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ملزم کا 29 جنوری تک ریمانڈ حاصل کیا ہے۔

ملزم نے 18 نومبر 2005 کو خاتون پولیس آفیسر کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا تھا۔ ملزم کے ریمانڈ کے دوران برطانیہ کے حوالے کرنے سے متعلق معاملات طے کیئے جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے