متفرق خبریں

آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج کرنے کا اعلان

جنوری 16, 2020

آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان میں وکیلوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون کو متعلقہ فورم پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جہانزیب عباسی

اس بات کا اعلان وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کے مقدمے میں فریق بنیں گے۔ عابد ساقی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے پرویز مشرف غداری کیس سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

عابد ساقی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع دیکر ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہے اور اس کے پاس کسی آرمی چیف کو ہٹانے کا بھی اختیار ہونا چاہیے۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون کو چیلنج کرنے کے معاملے پر چارکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ کمیٹی میں میں بھی شامل ہوں، کمیٹی میں ایڈووکیٹ کامران مرتضی، اختر حسین، سید قلب حسن بھی شامل ہیں، کمیٹی دنوں میں فیصلہ کرے گی، آپ دیکھیں گے کہ آپ فیصلے دنوں میں ہوا کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے