پاکستان24 متفرق خبریں

نئے پاکستان میں آٹے کا بھی بحران

جنوری 19, 2020

نئے پاکستان میں آٹے کا بھی بحران

پاکستان کے بڑوں شہروں میں آٹے کا بحران دیکھنے میں آیا ہے اور کئی شہروں میں آٹے کی بوری کی قیمت میں اضافے کے بعد شہری لمبی قطاروں میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر ٹرکوں سے خریداری کرتے دکھائی دیے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس دوران بیان دیا ہے کہ دسمبر جنوری میں لوگ روٹی زیادہ کھاتے ہیں اس لیے بحران پیدا ہوا جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ روٹی نان کی قیمت بڑھانے نہیں دیں گے نانبائی وزن کم کر لیں۔

ادھر اپوزیشن لیڈر شہاز شریف نے لندن سے حکومت کی مذمت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے گندم کہاں گئی اور بحران کیوں پیدا ہوا۔؟

سوشل میڈیا پر صارفین نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرف نااہلی اور نااہلوں کا راج ہے جس کی وجہ سے ایک کے بعد دوسرا بحران جنم لیتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے