فوجی افسر کے سفیر بننے پر وزیروں کی سبکی؟
سابق فوجی افسر سعد اللہ خٹک کے سفیر بننے پر سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل میں پاکستان کے ٹی وی اینکرز بھی شامل ہو گئے ہیں۔
اینکر سلیم صافی نے لکھا ہے کہ ”پرویز خٹک اور مراد سعید کی بھرپور مخالفت کی بنا پر پوری کابینہ سے مسترد ہونے کے باجود ہائی کمشنر مقرر ہونے پر میجر جنرل (ر) سعد خٹک کو مبارکباد۔ان وزیروں اور کابینہ کو یہ احساس کیوں نہیں ہوتا کہ سلیکٹڈ حکومت کے وزیر اس طرح کے پنگے نہیں لیا کرتے۔“
اس سے قبل سعد خٹک نے ایک ٹویٹ میں اپنے دفتر کی تصویر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سری لنکا میں ہائی کمشنر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اینکر رؤف کلاسرا نے دعوی کیا ہے کہ سعد خٹک سے متعلق خبر انہوں نے بریک کی تھی تاہم تبصرہ کرنے والوں نے لکھا ہے کہ لیہ کے علاقے کلاسرا سے تعلق رکھنے والے اینکر نے کابینہ میں سمری مسترد کرنے کے محرک وزرا کا نام نہیں لیا تھا۔

