فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
پاکستان کے وفاقی وزیر برائےآبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا ہے۔
فیصل واوڈا کے خلاف مبینہ طور پر جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ فیصل واوڈا آئین کی شق 62٫63 پر پورا نہیں اترتے فوری نااہل قرار دیا جائے۔
پاکستان امن ترقی پارٹی کی جانب سے فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست اس وقت دائر کی گئی جب انگریزی روزنامے دی نیوز میں صحافی فخر درانی نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ فیصل واوڈا نے جولائی 2018 میں الیکشن لڑنے سے قبل امریکی شہریت ترک نہیں کی تھی اور اس حوالے سے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا تھا۔

