پاکستان24 متفرق خبریں

’ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بغیر تحریک کا اعلان‘

جنوری 20, 2020

’ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بغیر تحریک کا اعلان‘

پاکستان میں اپوزیشن کی بڑی اور چھوٹی جماعتوں کے قائدین میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر سامنے آنے والے اختلافات گہرے ہوگئے ہیں۔

پیر کی رات جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کے رہنماؤں سے ملاقات رکھی گئی اور صرف ان جماعتوں کو دعوت دی گئی جنہوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کی تھی۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی یوں تو اپوزیشن کے اتحاد کا حصہ ہیں مگر مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے اگلے مرحلے میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر مشاورت کے لیے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی۔

پیر کی شام شروع ہونے والے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو، پختونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور جمعیت اہلحدیث کے ساجد میر کودعوت دی گئی تھی۔

اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں 19 مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان تحفظ تحریک کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مایوس ہوئے اور قوم بھی ان کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہے۔ ’ہم اپنے راستے خود بنائیں گے۔ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے