متفرق خبریں

نئے چیف الیکشن کمشنر کس کے رشتہ دار؟

جنوری 21, 2020

نئے چیف الیکشن کمشنر کس کے رشتہ دار؟

پاکستان میں حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان طویل بحث مباحثے اور مشاورت کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

نئے چیف الیکشن کمشنر بلدیاتی انتخابات اور اگلے عام انتخابات کا انعقاد کرائیں گے۔

سکندر سلطان راجہ کا شمار ملک کے طاقتور بیوروکریٹس میں ہوتا تھا۔ ان کا نام  وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز کیا تھا۔ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکریٹری سعید مہدی کے داماد ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کے لیے اپوزیشن کے تجویز کردہ نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کے ناموں پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ 

سکندر سلطان کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے اور ان کے والد پاکستان کی فوج میں میجر کے رینک پر رہ چکے ہیں۔

وہ موجودہ چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی کے بہنوئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے