پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

’نئے پاکستان میں بھی کرپشن بڑھ گئی‘

جنوری 23, 2020

’نئے پاکستان میں بھی کرپشن بڑھ گئی‘

کرپشن کے بارے میں رپورٹس جاری کرنے والے عالمی ادارے ٹرانسیپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں کرپشن کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جرمنی کے شہر برلن سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرپشن میں رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور اب 120 نمبر پر آ گیا ہے۔


ادھر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ملک میں کرپشن میں اضافے پر تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ درست قرار دی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ایک غیر سیاسی اور غیر جانبدار ادار ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپشن سابقہ ادوار میں بھی ہوتی رہی لیکن اس حکومت نے ریکارڈ توڑ دیے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ الارمنگ صورتحال کی جانب سے اشارہ کر رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے