پاکستان24 عالمی خبریں

شہزادے کی ’ہیکنگ‘ سے بڑے بڑے پریشان

جنوری 23, 2020 < 1 min

شہزادے کی ’ہیکنگ‘ سے بڑے بڑے پریشان

Reading Time: < 1 minute

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے واٹس ایپ پر رابطے میں رہنے والی اہم شخصیات پریشان ہو گئی ہیں اور اس کی وجہ شہزادے کی جانب سے مبینہ فون ہیکنگ کے ذریعے معلومات چرانے کا سکینڈل ہے۔

برطانوی اخبار گارجین نے ایک خبر میں انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد فون ہیکنگ میں ملوث ہیں اور دنیا کے اہم ملکوں کی شخصیات نے اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اخبار بزنس انسائیڈر کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے امازون کمپنی کے مالک جیف کا سیل فون مبینہ طور پر ہیک کرکے معلومات چرانے کے واقعے کے بعد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات اپنے سیل فون ڈیٹا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں۔

اخبار کے مطابق ان میں خاص طور پر وہ شخصیات شامل ہیں جن سے شہزادہ محمد بن سلیمان نے سنہ 2018 میں اپنے دورہ امریکا کے دوران ملاقات کی تھی۔

یاد رہے اسی دورے کے موقع پر سعودی ولی عہد کی امریکی ارب پتی بزنس مین امازون کمپنی اور واشنگٹن پوسٹ کے مالک جیف بزونس سے ملاقات ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں اس دورے کے دوران شہزادے نے ایپل کمپنی کے سی ای او، گوگل اور مائیکروسافٹ کے بانیوں، حالیہ امریکی صدارتی امیدوارمائیکل ہولمبرگ سمیت معروف صحافتی، سیاسی اور شوبز شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد پر فون ہیک کرنے کے الزامات سامنے انے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والی شخصیات میں اپنی معلومات چوری کیے جانے کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے